انا لله وانا علیہ راجعون

اس سوئی ہوئی پاکستان قوم کا الله ہی حافظ ہے،

جس کا دل کرتا ہے منہ اٹھا کر پاکستان میں دہشت گردی کر جاتا ہے۔

جس کتے بلے کا دل کرتا ہے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے لگ جاتا ہے۔

جس کا دل کرتا ہے پاکستان سے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتا ہے۔

جس کا دل کرتا ہے پاکستان سے بچے اغواء کر کے ، پھر کاٹ کے بیچ ڈالتا ہے۔

دوسرے ملکوں میں پاکستانی لوگوں کی عزت مکھی مچھر سے زیادہ نہیں۔

ایران اور افغانستان جیسے کرائے کے ٹٹو پاکستان کو آنکھیں دیکھا جاتے ہیں اور ہمیں سب ٹھیک ہے کا لالی پاپ تھما دیا جاتا ہے۔

اور تو اور امریکی دہشت گرد پاکستان میں گرفتار ہونے کے باوجود پلیٹ میں سجا کر واپس بھیجے جاتے ہیں۔

پاکستان کو کرکٹ اور دوسرے کھیل کھیلنے کے لئیے دوسرے ملکوں کی منتیں کرنی پڑتی ہیں۔

اس ساری صورت حال میں سے ظاہر ہوتا ہے کے پاکستان کی گورنمنٹ اور سکیورٹی کے ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح فیل ہو چکے ہیں، اور اگر فوج تھوڑا بہت ہاتھ پاؤں مار بھی رہی ہے تو سب بےسود لگ رہا ۔

پاکستان کی عزت اور وقار سب داؤ پر لگا کر فوج اور حکومت ایک دوسرے سے چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

کے پی کے میں “اے این پی” بلوچستان میں “بی ایل اے” سندھ میں “ایم کیو ایم” یہ ایسے آستین کے سانپ ہیں جن کے ہاتھوں پاکستان مسلسل تباہی کی طرف جا رہا۔

اور ہم کو فکر ہے کہ کس فلم نے کتنا بزنس کیا ، آج کل کس فیشن کا ٹرینڈ چل رہا۔۔۔۔

شاید وہ وقت دور نہیں جب ہمارا حشر بھی لیبیا اور عراق جیسا ہو (الله نہ کرے)

تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے التماس ہے کے اس پوسٹ سے دور رہیں۔۔۔

#savePakistan

Comments

comments